Reg: 12841587     

اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے لوٹنے والے فوجیوں کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے واپس لوٹنے والے فوجیوں کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے واپس لوٹنے والا اسرائیلی فوجی انفیکشن سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ سے خطرناک فنگل انفیکشن اسرائیل لا رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے طبی ماہرین کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے والا یہ فنگل انفیکشن دیگر اسرائیلی شہریوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہترین علاج کی سہولیات میسر ہونے کے باوجود فنگل انفیکشن کے ٹریٹمنٹ ریزسٹنٹ ہونے کے باعث متاثرہ اسرائیلی فوجی جانبر نہ ہوسکا۔

اسرائیلی فوج نے تاحال فوجی کی ہلاکت کا سبب ظاہر نہیں کیا تاہم یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ غزہ سے واپس لوٹنے والے کچھ زخمی فوجیوں میں اسی نوعیت کی فنگل انفیکشن سے متاثر ہونے کی علامات پائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں بھی متعدد ملکوں کی فوجیں وبائی امراض کا شکار ہوکر پسپا ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انتخابات کی کوریج کیلئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کردیں

Next Post

غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیل کے 100 سے زائد حملے، مزید 240 فلسطینی شہید

Related Posts
Total
0
Share