جوزفین کرسٹینا
الیگزینڈر راجو کا
بارسلونا کے نواحی علاقے میں نیچرل خردونوش کی منصوعات کی شاپ کا وزٹ۔
نیچرل خردونوش کی منصوعات سے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔چوہدری آصف حسین
بارسلونا کی سیاسی سماجی شخصیت الیگزینڈر راجو نے بارسلونا کے نواحی علاقے سانت بوئی میں چوہدری آصف حسین آف گوجرانوالہ کے سٹور کا وزٹ کیا۔۔سٹور کے ڈائریکٹر چوہدری آصف حسین نے الیگزینڈر راجو کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم صرف نیچرل خردونوش کی چیزیں سیل کرتے ہیں۔جو انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سپین جیسے ملک میں رہ کر حلال طریقے سے رزق کمانا میرا مشن تھا اور آج میں کامیاب زندگی بسر کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کوالٹی اور معیار کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ۔اس موقع پر سپانش خاتون ایما نے نیچرل منصوعات کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نیچرل منصوعات فروخت کریں تو ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔الیگزینڈر راجو نے چوہدری آصف حسین اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا اور انکے رزق میں برکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا