Reg: 12841587     

عام انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے: شہباز شریف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بہادر آباد مرکز میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت انتخابی معاملات پر گفتگو کی گئی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق دونوں جماعتوں کی کمیٹی آئندہ دو تین روز مین مذاکرات کرے گی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا نواز شریف کا خیرسگالی کا پیغام لےکر کراچی آئے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان ہماری سنجیدہ پارٹنر ہے، ملکر کراچی کو اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن آج بھی کراچی میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور کھٹارا بسیں چل رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا عوام نے اپنے ووٹوں سے نواز شریف کو 8 فروری کو کامیاب کرانا ہے، 8 فروری کے بعد کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کریں گے کیونکہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اور گیٹ وے ٹو پاکستان ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو بھرپور کوشش کرنا ہو گی، آئندہ برس ہونے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں سرپرائز دینے کی تیاریاں

Next Post

آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد، توانائی کا گردشی قرض کم کرنےکیلئے 400 ارب دینےکا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share