مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) والوں کو واپس پاکستان بلانے کے فیصلے نے ملک کو ایک بار پھر سے دہشتگردی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طالبان اور مختلف اداروں سے متعلق پی ٹی آئی کے سابق وزیراعظم کی مخصوص سوچ تھی، ان کے خیال میں اُس وقت ادارے میں اس سوچ کی مخالفت تھی۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بتائے بغیر ٹی ٹی پی کو خود ہی معافی دے دی، ٹی ٹی پی سے بات کرنی تھی تو پاکستان کا آئین تسلیم کرواتے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے اندر دہشتگردی کے سنگین واقعات میں ملوث افراد کو پاکستان میں رہنے کی غیر مشروط دعوت دی۔
ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وزیر خزانہ کو تبدیل کرکے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے میں ڈال دیا تھا۔