Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کی سونامی کا رخ وادیء نیلم کی طرف! درجنوں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں کو خیر آباد کہہ دیا-

(نمائندہ رپورٹر وادی نیلم جہانزیب)

لوئر نیلم سے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر درجنوں افراد پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ راجہ طفیل، راجہ الیاس، علی جنجوعہ، شکیل احمد، سید نعمان، راجہ مبشر، راجہ فیصل، راجہ فرمان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔اس بات کا اعلان انھوں نے آج پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔اس موقع پر تقریب میں وادیء نیلم پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے صدر سید صداقت شاہ، خواجہ شفیق،سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،خولہ خان، کرنل (ر)ضمیر، شیخ مقصود،راجہ مسعودایڈووکیٹ، سردار ماجد شریف، ساجد عباسی،راجہ ہارون ایڈووکیٹ،سردار روشن جوہر، راجہ زاہد، راجہ احتشام،راجہ خضرحیات اور دیگرموجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کوٹلی کے جلسے نے آزاد کشمیر کی سیاست کے آئندہ نقشے کی تصویرواضح کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کشمیر انشا ء اللہ بھاری اکثریت سے انتخاب جیت کر حکومت بنائے گی اور آزادیء کے بیس کیمپ میں ایک ایسی حکومت کی بنیاد رکھے گی جو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے عوام تک انکے حقوق بہم پہنچانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔آزاد کشمیر میں لوگوں کی آئے روز جوق در جوق پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرمیں شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن آگے بڑھانے کے لئے ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں اورمیں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ انہیں مایوسی نہیں ہو گی پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر عوام کی خوشحالی اور آزاد کشمیر کی تعمیر ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں ,وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیمِ

Next Post

اسلام آباد میدان جنگ بن گیا

Related Posts
Total
0
Share