(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پرپاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر زرقہ کی ملاقات ۔اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے ڈاکٹرزرقہ کو سینٹ میں رکن منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور اس امر پراطمینان اورمسرت کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک پارٹی کارکن کو سینیٹ کا ٹکٹ دیااوراسطرح ایک حق دار کو اس کا حق دیا۔ہمارے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹرز رقہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور ان کے والد آزاد کشمیر کے سابق چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ان کے والد کا آزاد کشمیر میں بیوروکریسی کو منظم کرنے میں بڑا اہم کردار تھا۔اس موقع پر نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر زرقہ نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسٸلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور أزادکشمیر میں پارٹی کو منظم کرنے کی کوششوں پر سراہا۔