(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر، معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور چئیرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ حفیظ شیخ نے بتایا کہ کابینہ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کی خودمختاری بڑھانے کیلئے قانون کی منظوری دی گئی، گورنر سٹیٹ بنک کی معیاد پانچ سال کر دی گئی ہے، اب سٹیٹ بنک پارلیمنٹ کو جوابدہ ہو گا،
حفیظ شیخ نے کہا آئین اجازت دیتا ہے کہ چھ ماہ تک وزیر رہ سکتا ہوں، میں آئین کے مطابق ہی چلوں گا،
حفیظ شیخ کا کہنا تھا پاکستان کے ٹیکس نظام میں کئی سیکٹرز کو چھوٹ دی گئی تھی جسے ختم کرنے کیلئے قوانین کی منظوری دی گئی ہے۔ ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے ٹیکس کلیکشن بڑھے گی۔
وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا رمضان ریلیف پیکج کے تحت درجن سے زائد اشیا پر سبسڈیز فراہم کی جائے گی، معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت نے بتایا سرکاری اداروں می 19 ٹریلین کی حکومتی سرمایہ کاری ہے جبکہ صرف چار ٹریلین کی آمدن ہو رہی ہے