(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
سپریم کورٹ نے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں خوربرد سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر نیب کو اضافی دستاویز جمع کرانی کی اجازت دے دی ہے۔معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت ملزم میر غلام عباس کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے میرے موکل پر 5 کروڑ کی کرپشن کا الزام لگایا گیا، معاملہ کے دو شریک ملزمان کنٹریکٹرز کو گرفتار نہیں کیا گیا،ملزم 18 ماہ سے جیل میں ہے،ابھی تک ٹرائل کورٹ میں ایک گواہ کا بھی بیان ریکارڈ نہیں ہوا،عدالت عظمیٰ نے نیب کو اضافی دستاویز جمع کرانی کی اجازت دیتے ہوۓ مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کر دی ہے۔