Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے کو ہے

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے کو ہے انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بھاری اکثریت سے انتخاب جیت کر ایک ایسی حکومت بنائے گی جو معاشرے کے ہر طبقے بالخصوص خواتین کی  فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان ملک کو ایک ویلفئیر سٹیٹ بنانا چاہتے ہیں اور انکا ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے خواتین سے متعلق بھی ایک ویژن ہے جس کو پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لئے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر  اقتدار میں آکر خواتین کے معاشرے میں مساوی حقوق دلوائے گی اور خوتین کے لئے اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی تاکہ خواتین معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے دیگر خواتین کے مسائل بھی حل کرا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں راولاکوٹ میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر خواتین ونگ ضلع پونچھ کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور انشاء اللہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں واضح اکثریت سے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔لہذا میں آپ لوگوں سےء اپیل کرونگی کہ آپ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت  ویژن کو آگے بڑھایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نماز تراویح ہو گی

Next Post

سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت

Related Posts
Total
2
Share