Reg: 12841587     

جماعت جلالیہ پاکستان صوفیاء کے افکار کی امین ہے جو ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد کرتی ہے ,سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان پیر سید محمد نوید الحسن شاہ المشہدی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ المشہدی نے کہا ہے کہ جماعت جلالیہ پاکستان صوفیاء کے افکار کی امین ہے جو ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد کرتی ہے تاہم امسال یہ ریلی ملک میں موزی وباء کورونا کے پھیلائو کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے، کورونا وائرس جیسی وبائیں کشمیریوں پر ظلم و ستم اور بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی کا نتیجہ ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر سید محمد نوید الحسن شاہ المشہدی کا کہنا تھا کہ جماعت جلالیہ پاکستان صوفیاء کے افکار اور جذبہ حب الوطنی کی امین ہے جو ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد لوگوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ، مغربی ثقافت کا خاتمہ اور ملک سے کرپشن، لوٹ مار، قتل و غارت گری، فحاشی و بےحیائی کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرنا ہے، تاہم امسال کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر  کے سلسلے میں قومی سلامتی کونسل کے اجتماعات پر پابندی کے فیصلے  کے پیش نظر بقائے پاکستان ریلی منسوخ کر دی گئی ہے، انہون نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز پاکستان مین فحاشی و بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے جو کہ مغربی ثقافت کو عام کرنے اور اسلامی اقدار کو مسمار کرنے کی عالمی سازش ہے اور عورت مارچ اسکی واضح مثال ہے، مغربی چندے پر پلنے والے این جی اوز مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان مین فحاشی و بے حیائی کو عام کرنا چاہتی ہیں جو ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے ہمیں بحیثت مسلمان قوم مغربی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیئے، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان خواتین کو فنڈز مہیا کرنے والی این جی اوز کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے جو اس بات کی تحقیقات کرے اس مقصد کیلئے فنڈز کہاں سے آتے ہیں کیونکہ خواتین مارث سے ملک میں جو بے ہودہ کلچر فروغ پا رہا ہے اس سے پاکستانی معاشرے اور اسلامی اقدار کو سخت خطرات لاحق ہیں، ایسی این جی اوز کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے چاہیئں، پریس کانفرنس کے آخر میں پیر سید نوید الحسن شاہ المشہدی نے کورونا وائرس کے خاتمے اور ملک و ملت کی سلامتی ، ترقی،اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

علاقائی امن و ترقی کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے منسلک ہے, شہریار آفریدی

Next Post

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں پرچم کشائی کی پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا- قونصل جنرل طارق وزیر نے پرچم کشائی کی-

Related Posts
Total
1
Share