Reg: 12841587     

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

عابد حسین (چیف رپورٹر اسلام آباد)

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43 ہزار 362 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 4 ہزار 323 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.96 فی صد ہوگی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 821 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات کے پی میں ہوئیں جہاں 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ پنجاب میں 15، اسلام آباد میں 4 اور آزاد کشمیر میں 7 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 450 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 960 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ، کورونا ویکسین کے استعمال کے بعد بزرگ شہریوں کی اموات میں 97 فیصد کمی آگئی

Next Post

گلوکار علی ظفر کی گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی

Related Posts
Total
0
Share