لاہور(محمد سلیم اختر ، ہیڈ آف نیوز لاہور) سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی، علی ظفر کے وکلاء نے میشا شفیع کے منیجر سید فرحان علی پرجرح مکمل کر لی ،دوران سماعت گلوکارہ میشا شفیع کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ علی ظفر پر الزامات کے بعد گلوکارہ میشا شفیع کو ملٹی نیشنل برانڈز کا کام زیادہ ملا۔ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت گلوکارہ میشا شفیع کے منیجر سید فرحان علی عدالت میں وکلا ء کی جرح کے لیے پیش ہوئے ۔اپنے بیان میں سید فرحان علی نے عدالت کو بتایا کہ جیمنگ سیشن کے ایک روز قبل میشا شفیع علی ظفر کے گھر میٹنگ کرنے گئیں جہاں میشا شفیع اور علی ظفر نے باہمی مشاورت سے گانے کی ریہرسل پر بات کی ،جیمنگ سیشن میں نو افراد موجود تھے۔سید فرحان علی نے علی ظفر کے وکیل کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ میشا شفیع نے مجھے بتایا تھا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ علی ظفر گانے میں زبردستی مجھے لے رہا ہے ،سید فرحان علی نے کہا جس روز علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا، اسی رات میشا نے مجھے فون کرکے بتایا تھا،صرف اتنا بتایا کہ اس کو ہراساں کیا گیا لیکن جگہ اور وقت نہیں بتایا تھا۔الزامات کے بعد میشا شفیع کے ملٹی نیشنل برانڈز میں نے زیادہ کام میشا شفیع کو دیا۔میشا شفیع نے کسی کو یہ نہیں کہا کہ اس کے پیسے بڑھا پھر علی ظفر کے ساتھ کام کروں گی۔ میشا شفیع کا معاوضہ بڑھانے کے بارے میں کنٹریکٹ دیکھ کر ہی کچھ کہہ سکتا ہوں، میں ذاتی طور پر کسی ایسی خاتون کو نہیں جانتا جس نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہو۔ اس بارے میں مجھے علم نہیں کہ آمنہ رضا نے الزام کے بعد معافی مانگی تھی۔ عدالت میں میشا شفیع کی دوسری گواہ لینا غنی جرح کے لیے پیش نہ ہوئیںجس پر عدالت نے اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ آئندہ اگر میشا شفیع کی گواہ پیش نہیں ہوتی تو شہادت کا حکم ختم کردیا جائے گا ،عدالت نے سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔
Related Posts
شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی تھی: حنا دلپزیر
مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے انکشاف کیا ہے…
رشید ناز کی بہو نے سُسر کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی
مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) گزشتہ روز انتقال کرجانے والی مایہ ناز اداکار رشید ناز کی بہو اداکارہ مدیحہ…
شادی زندگی کا حصہ ہے، مقصد نہیں، کنزہ ہاشمی
مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز ’رشتے، میری بہوئیں، میکے کو دیدو سندیس، مورے سیاں، تیرے پیار میں،…