راچڈیل (سیاسی رپورٹر)
پاکستان مسلم لیگ ن واشنگٹن ڈی سی امریکہ کے صدر شہزاد چوہدری کی چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں ملاقات ہوئی
امریکہ سے آئے صدر مسلم لیگ ن واشنگٹن ڈی سی شہزاد چوہدری نے آج ملاقات کی۔ حافظ طاہر محمود بٹ بھی انکے ساتھ تھے۔ دونوں نے باہمی ملکی و اوورسیز امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں نے ملکر مسلم لیگ ن امریکہ کے عہدیداران کیلئے خیر سگالی کا اظہار کیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے امریکہ میں مقیم مسلم لیگی چیپٹر کی ماضی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں قیادت کا بہتر ساتھ دیا۔
امریکہ میں تنظیم نو پر کام جاری ہے اور جلد مدَر ونگ کیساتھ ساتھ خواتین ، سوشل میڈیا اور تاجر ونگ بھی استوار کئے جائیں گے۔
قائد مسلم لیگ ن کا بیانیہ اصل حقیقت ہے اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ فتح ہمیشہ سچ اور کارکردگی کی ہوتی ہے اور یہی اس ماہ محرم کا خلاصہ بھی ہے۔
شہزاد چوہدری نے کہا کہ وہ 1993 سے مسلم لیگ ن کے خدمت گار ہیں ، قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ انشاللہ آنے والا دور ترقی کا دور ہوگا اور مسلم لیگ ن یہ زمہ داری بھی عوام کی توقعات کے مطابق پوری کرے گی۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا ، انکی تواضع کی اور اپنی کتاب پاکستان کا سفر تحفتاً پیش کی۔