Reg: 12841587     

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی براہ راست نشریات کی درخواست چھ ، چار کے تناسب سے مسترد قرار دے دی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی براہ راست نشریات کی درخواست چھ ، چار کے تناسب سے مسترد قرار دے دی ہے۔ 18 مارچ کو محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے پڑھ کر سنایا۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے نظر ثانی کیس کی براہ راست کوریج کی درخواست دی تھی۔فیصلے کے مطابق 10 میں سے 6 ججز نے براہ راست کاروائی نشتر کرنے کی مخالفت کی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں دس رکنی لارجر بینچ نےکی۔اس موقع پر درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسٰی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔سناے گئے مختصر فیصلے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی براہ راست نشریات کی درخواست اکثریتی فیصلے کی بنیاد پر مسترد قرار دی گئی ہے۔بنچ میں سے چھ ججز نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ دیا،جبکہ کہ چار ججز کے تحریر کردہ اختلافی نوٹ کے مطابق معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، عوامی مفاد کا کیس ہے،مذکورہ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر براہ راست دکھایا جائے،عدالتی کارروائی کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر ڈالی جائے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ معلومات تک کس انداز میں رسائی دے سکتی ہے یہ انتظامی معاملہ ہے، جسٹس فائز عیسی نے مختصر فیصلہ سناۓ جانے کے بعد عدالت سے استدعا کی کہ وه فیصلے تحریر کرنے اور اختلاف کرنے والے ججز کے نام جاننا چاہتے ہیں۔ جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ صبر کریں تفصیلی فیصلہ پڑھیں گے تو آپکو ناموں کا اندازہ ہوجائے گا۔معامله میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے نظر ثانی کیس کی براہ راست کوریج کی درخواست دی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے 18 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے اب نظرثانی درخواستوں پر سماعت ایک دن تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں کل دلائل دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی پی اور اے این پی رہنماؤں کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا

Next Post

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری فٹ بال گراؤنڈ خالی کرانے اور وہاں بنائے گئے غیر قانونی وکلاء چیمبرز گرانے سے متعلق کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس

Related Posts

سابق چیئرمین بلدیہ جہلم اور سینئر مسلم لیگی ساتھی سعید اللہ مدبر نے چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔

راچڈیل (نمائندہ خصوصی) سنیئر مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین بلدیہ جہلم سعید اللہ مدیر نے ماہر قانون دان…
Read More
Total
0
Share