Reg: 12841587     

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواستیں دائر

بیورو چیف اسلام آباد مقصٶدکھوکھر

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ متفرق درخواستیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، بلوچستان بار کونسل، پاکستان بار کونسل و دیگر نے دائر کی ہیں۔گزشتہ روز عدالت نے نظرثانی کیس کی سماعت آج تک ملتوی کی تھی۔سپریم کورٹ میں نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر متفرق درخواستیں دائر کی گئیں۔متفرق درخواستیوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستیں مفاد عامہ کا معاملہ ہے،فل کورٹ کے ایک رکن جسٹس منظور احمد ملک تیس اپریل کو ریٹائر ہوں گے،درخواست گزار کے کیس سے بہت سے قانونی اور آئینی حقوق وابستہ ہیں،عدالت معاملے کی اہمیت کے پیش نظر جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

Next Post

امریکا میں پیش آئے واقعے پر اداکارہ میرا کی آپ بیتی

Related Posts

ایکسپریس نیوز ٹی وی اور روزنامہ ایکسپریس نیوز کے رپورٹر سیالکوٹ کلیم اللہ چشتی کو اہلیان سیالکوٹ اور بزنس کمیونٹی کو تعریفی سرٹیفکیٹ

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) ایکسپریس نیوز ٹی وی اور روزنامہ ایکسپریس نیوز کے رپورٹر سیالکوٹ کلیم اللہ چشتی کو اہلیان…
Read More
Total
0
Share