مشال ارشد سی ۔ایم ۔انڈر گراؤنڈ نیوز
ہر وقت کسی نا کسی تنازع میں پھنسی رہنے والی پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے انہیں امریکا میں پاگل خانے بھیجا گیا اور نا ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔
کو آپ بیتی سناتے ہوئے سپراسٹار میرا کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے اسپتال میں غلط فہمی پیدا ہوئی اور امریکا چھوڑنے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، نا تو مجھے پاگل خانے بھیجا گیا اور نا ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ امریکا بدر نہیں کیا گیا، ہیوسٹن میں کام کر رہی ہوں، شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کے لیے ہیوسٹن پہنچ چکی ہوں، میڈیا میری زندگی میں دلچسپی لے لیکن خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق تو کر لیا کرے۔
دوسری جانب شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا سے متعلق ایک کے بعد ایک جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، میرا باصلاحیت فنکارہ ہیں اسی لیے انھیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ میرا کو امریکا میں مینٹل اسپتال بھجوایا گیا اور ان کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت ادا کر کے میرا کو اسپتال سے ڈسچارج کروایا۔