Reg: 12841587     

پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں، شبلی فراز

رپورٹر (اسلام آباد)

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی شبلی فراز کا کہنا ہے پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کارآمد نہیں جو 16میں سے صرف 4فنکنشز پر پورا اترتے ہیں، ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں، اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ ہنگامی طور پر فعال کرنے میں بھی مسائل ہیں۔

اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کے لیے آکسیجن اور ضروری اسٹاک موجود نہیں ہے، این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹرز بنا رہی ہیں لیکن ہمارے وینٹی لیٹرز 16 میں سے صرف 4 فنکشنز پر پورا اترتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و پیداوار سے اسٹیل ملز کے پلانٹ سے متعلق بات ہوئی ہے، اسٹیل ملز سے آکسیجن ہنگامی طور پر فعال کرنے میں وقت لگے گا، اگر ایسا ہوجائے تو اچھی بات ہے لیکن لگتا ہے کہ اس میں مسائل ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ کورونا سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہم سے جو بھی بھارت کے لیے ہوسکا ضرور کریں گے، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، بھارت کے ساتھ پوری ہمدردیاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں بلکہ بزنس کے لیے ماحول اور مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے، ہمیں لوکل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا موبائل مارکیٹ میں جھگڑا

Next Post

سنسان جزیرے پر 32 برس سے تنہا رہنے والے شخص نے اسے خیرباد کہہ دیا

Related Posts
Total
0
Share