Reg: 12841587     

سنسان جزیرے پر 32 برس سے تنہا رہنے والے شخص نے اسے خیرباد کہہ دیا

مشال ارشد سی۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز

روم،اٹلی:ایک سنسان جزیرے پر مسلسل32 سال سے اکیلے رہنےوالے شخص کو اب آخر کار یہ جزیرہ چھوڑنا پڑرہا ہے کیونکہ ایک نجی کمپنی نے یہ جزیرہ جرید لیا ہے ۔81 سالہ مورو مورانڈی1989 اپنی کشتی میں یہاں سے گزررہے تھے کہ ان کی کشتی الٹ گئی اور وہ مشکل سے اس جزیرے بوڈیلی پر جاپہنچے۔ یہ جزیرہ اپنے گلابی ساحلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور مورو نے یہی رہنے کا ارادہ کیا۔فرضی کردار روبن سن کروزو کی طرح مورو مورانڈی کو بھی ایک عجیب و غریب کردار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے دردمندی سے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ جزیرے کی نئی انتظامیہ اس کی ویسے ہی حفاظت کرے گی جس طرح میں نے ماحولیاتی طور پر اس کا خیال رکھا تھا۔

اس سے قبل وہ خود کو معاشرے کا باغی قرار دیتے رہے ہیں۔ میں معاشرے کی کئی اشیا سے بیزار ہوچکا ہوں۔ اٹلی میں مادہ پرستی، کنزیومرسوسائٹی اور سیاسی بحران مجھے پریشان کرتا ہے۔ پہلے میں نے پولی نیسیا کے ایک ریگستان میں جابسنے کا ارادہ کیا تاکہ شہروں کے شور سے دور رہ کر فطرت کے قریب زندگی گزارسکوں۔

اس کے بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سمندر میں سفر کررہے تھے کہ وہ اطالوی جزیرے لا میڈلینا پر جااترے تاکہ وہاں کام کرکے اپنے سفر کے لیے رقم جمع کرسکیں۔ لیکن اس کے بعد وہ  بڈیلی جزیرے پر اترے تو وہاں کا نگراں ریٹائر ہونے والا تھا ۔ مورو وہیں ٹھہر گئے اور جزیرے کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی رہنمائی کی ذمے داری اٹھالی۔2020 میں لا میڈلینا نیشنل پارک کے صدر فیبریزیو فونیسو نے اخباری نمائیندوں کو بتایا کہ یہاں دوسری عالمی جنگ میں قائم ایک ریڈیو اسٹیشن تھا اور ایک گھر بھی تھا۔ مورو نے بلااجازت اس میں تبدیلیاں کیں۔ اگرچہ عوام کے 70 ہزار دستخطوں میں مورو کو جزیرے پر رہنے کی درخواست حکومت سے کی گئی ہے۔ اس کے بعد مورو نے خود یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس جزیرے کو چھوڑ کر ایک چھوٹے سے فلیٹ میں اسی ماہ منتقل ہوجائیں گے۔

لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے بعد جزیرے کا خیال رکھا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں، شبلی فراز

Next Post

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے

Related Posts
Total
0
Share