Reg: 12841587     

محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری بیان  کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔
بتایا گیا کہ 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
12 مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا۔

یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل بروز بدھ کو ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسجد الحرام کو روشن رکھنے کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار لائٹس

Next Post

سول ایوی ایشن کے جعلی ڈگری پر ملازمت مکمل کرنے والے جنرل منیجر سیکیورٹی کو پینشن جاری کرنے کا حکم معطل

Related Posts
Total
0
Share