Reg: 12841587     

دبئی میں خوراک وزراعت کے لئے خصوصی زون


(بیوروچیف دبئی)
حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک خصوصی زون کا آغاز کیا ہے جس سے متحدہ عرب امارات کو فوڈ سکیورٹی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ نئی فوڈ ٹیک ویلی میں جدید زرعی کاروبار کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے تحقیقی اور ترقیاتی سہولتیں پیش کی جائیں گی۔ حاکم دبئی نے کہا کہ اس سے متحدہ عرب امارات کی خوراک کی پیداوار میں تین گنا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا ’ہم نے جدید اور متحرک شہر فوڈ ٹیک ویلی کا پہلا مرحلہ شروع کیا ہے جو فوڈ ایکو سسٹم میں سٹارٹ اپس اور صنعت کے ماہرین کے لیے عالمی منزل کا کام کرے گا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس میں آر اینڈ ڈی سہولتیں، انوویشن سینٹر، سمارٹ فوڈ لاجسٹک حب اور ورٹیکل فارمنگ کے شعبے ہوں گے حاکم دبئی نے خلیجی ملک کو گلوبل فوڈ لوجیسٹکس حب قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی غذائی تجارت سالانہ 100 ارب درہم (27.2 بلین ڈالر) سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں کس نے متعارف کروایا؟

Next Post

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 مئی کو طلبکرلیا

Related Posts
Total
0
Share