Reg: 12841587     

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا دھند گولہ باری اور میزائل حملوں کے خلاف عالم اقوام میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔

روچڈیل سے (سی-او-او رپورٹ ) چوہدری عارف پندھیر

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندھا دھند گولہ باری اور میزائل حملوں کے خلاف عالم اقوام میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں بھرپور احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید مسلم کانفرنس برطانیہ و یورپ کشمیر لبریشن سیل کے چئیرمن چوہدری محمد بشیر رٹوی بر طانیہ اور پاکستان کی سماجی مزہبی شخصیت سسٹر شبنم ھادی کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

رکن برطانوی پارلیمینٹ ٹونی لائیڈکا کہنا تھا ہم سب فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ۔ان کا کہن اتھا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری تشدد ختم ہو نا چاہیےاور انھیں آزادی ملنی چاہیے ،فلسطینوں کے ساتھ انصاف ضرور ہوگا ۔

ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ غیر مسلحہ ہو کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل ہونا چاہیے اس وقت جسطرح فلسطین میں جنگ جاری ہے معصوم بچوں اور خواتین پر مظالم اور انہیں شہید کیا جا رہا ہے انسانیت سوز مظالم بند کروانے کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انکا کہنا تھا کہ جسطرح برطانیہ بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں لوگ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ مداخلت کر کے نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم بند کروائے ۔

سماجی مزہبی شخصیت سسٹر شبنم ھادی نے کہا کہ تمام مسلم اُمّہ کو اکٹھے ھو فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہئے اور اقوام متحدہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ھم ھمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے۔

کونسلر علی احمد کا کہنا تھا کہ مقامی کمیونٹی فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے جمع ہوئ ہے ہم چاہتے ہیں فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے۔

چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل سیکورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر اس وقت دھاوا بولا جب مسلمان وہاں نماز کی ادائیگی کر رہے تھے یہ غیر انسانی فعل ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں  انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مداخلت کر کے غیر انسانی سلوک کو بند کروائے ۔

کونسلر فیصل رانا  کا کہنا تھا کہ آجکے احتجاجی مظاہرہ کے باہر ہمیں بھول نہیں جانا چاہیے بلکہ فلسطینیوں کی مالی مدد کے لیے خیراتی تنظیموں کو انکی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے ہم اس بارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

امام فیصل یعقوب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی ناانصافی انصاف کے لیے خطرہ ہے چاہے آپ مسلمان ،یہودی عیسائی یا پھر کسی اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونا کا مطلب آپ انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

کونسلر افتخار نے کہا کہ ھم ھمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کی مزمت کرتے رہیں گے آخر میں مولانا عرفان چسشتی نے فلسطینیوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرے عالم اقوام اور اقوام متحدہ کے لیے رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر انصاف کا نظام قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی میں ایونٹس کی اجازت، شرکا کے لئے ویکسین لازم

Next Post

دبئی میں بار کھولنے کا اعلان ، لائیو انٹرٹینمنٹ کی بھی اجازت

Related Posts
Total
0
Share