Reg: 12841587     

سابق صدر کشمیرپریس کلب میرپور و سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر حافظ مقصود اور  آزاد کشمیر کےممتاز صحافی چوہدری خالد انجم کی مانچسٹر برطانیہ آمد پر برطانیہ کے معروف صحافیوں کیطرف سے پر تکلف عشائیہ

روچڈیل سے سید فرحت کاظمی۔

کشمیر و فلسطین سمیت تمام محکوم اقوام کی آواز کو بلند رکھنا ہم صحافیوں کا فرض اولین ہے جسے ہم قطعی فراموش نہیں کرتے:خالد انجم، حافظ مقصود

سابق صدر کشمیرپریس کلب میرپور و سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر حافظ مقصود اور  آزاد کشمیر کےممتاز صحافی چوہدری خالد انجم کی مانچسٹر برطانیہ آمد پر برطانیہ کے معروف صحافیوں نعیم چوہان اور ذوالفقار قاری کی طرف سے شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ میں ممتاز صحافیوں سید فرحت کاظمی،عظیم جی،  محبوب بٹ، میاں عامر علی، ندیم ارشاد ، وسیم چوہدری، علی نورانی، شہزاد مرزا، کے علاوہ نو منتخب کونسلر مقدسہ بانو،  فلاحی کارکن شام لین ، کاروباری شخصیت اقبال صدیقی اور دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ مہمانوں کو برطانیہ اور مانچسٹر شہر میں خوش آمدید کہا گیا اور صحافت کو درپیش مسائیل اور پاکستان و برطانیہ کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیاگیا۔

اس موقع پر حافظ مقصود، خالد انجم، علی نورانی اور شام لین کو صحافت و سماجی خدمات پر ان کو شیلڈ پیش کی گئیں۔ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور محکوم اقوام کی جلد آزادی کی دعا کی گئی۔ حکومتی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوے عشائیہ مختصر رکھا گیا اور تمام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان نے افغانستان کیلیے اپنی فضا اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دیدی، پینٹاگون

Next Post

جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری نہیں: مریم

Related Posts
Total
0
Share