Reg: 12841587     

سونیا حسین کو مداحوں نے مادھوری قرار دے دیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین کو مداحوں نے مادھوری ڈکشت سے مشابہ قرار دے دیا۔

معروف اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ فوٹوشوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہیں عروسی لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور متعدد صارفین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سونیا اس شوٹ میں بالکل بالی وڈ حسینہ مادھوری ڈکشت کی طرح لگ رہی ہیں۔

اداکارہ کو مادھوری سے مِلانے کی ایک وجہ یہ رہی کہ سونیا کا انداز اور دلکش مسکراہٹ ان تصاویر میں کافی حد تک بھارتی اداکارہ کی طرح تھی۔

تاہم کچھ صارفین نے سونیا کو پاکستانی پریانکا چوپڑا ہی کہہ دیا۔

خیال رہے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ سونیا حسین کو پریانکا چوپڑا کی ہمشکل کہا جاتا رہا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وفاقی حکومت کا کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدام

Next Post

گلوکارہ شریا گھوشال نے مداحوں کو پہلی مرتبہ بیٹے کی جھلک دکھادی

Related Posts
Total
0
Share