مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا 12 سال کا اقتدار ختم ہونےکےقریب ہے۔
اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے نئی اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کردیا جس کے بعد نافتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے جب کہ اسرائیلی اتحادی جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کےعہدے پراتفاق ہو گیا ہے۔
49 سالہ نفتالی بینیٹ انتہائی دائیں بازو کے قوم پرست رہنما اور سابق کمانڈو ہیں، بینیٹ فلسطینی ریاست کے مخالف اوراسرائیلی بستیوں کے حامی ہیں، وہ خود کو نیتن یاہو سے زیادہ دائیں بازو کا حامی قرار دیتے ہیں۔
نئے وزیراعظم کی حلف برداری ایک ہفتے میں متوقع ہے جس کے بعد نیتن یاہو طویل ترین عرصے تک اسرائیل کے وزیراعظم رہنے کےبعد اب اپوزیشن بنچ پر بیٹھیں گے۔