Reg: 12841587     

مرکزی حکومت کے ہوتے ہوئے 2 صوبوں کے الیکشن نتائج کوئی تسلیم نہیں کرےگا: سراج الحق

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ مرکزی حکومت قائم رہی تو 2 صوبوں کے الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرےگا، جزوی انتخابات سے مزید انتشار پھیلےگااور عدم استحکام بڑھے گا، ملک ایک ہے تو الیکشن بھی ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات پر 72 ارب  روپے خرچ آتا ہے، جزوی انتخابات سے قومی خزانے پر بوجھ ناقابل برداشت ہو جائےگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم،  پی پی اور پی ٹی آئی نے جمہوریت کمزور کی اور قانون کا مذاق اڑایا، تینوں بڑی جماعتیں اپنی مرضی کے انتخابات چاہتی ہیں،کرپٹ حکمران ٹرائیکا چاہتی ہےکہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نیب ان کا تابع رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ریلی کیلئے زیادہ حفاظتی انتظامات کیے جائیں، محکمہ داخلہ پنجاب کا پی ٹی آئی کو خط

Next Post

مبین چوہدری مرحوم صحافتی اقدار کا ایک ستون تھے:صحافیوں کا خراج تحسین

Related Posts

23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے کراؤن پلازہ ہوٹل ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی زیر صدارت کیا گیا-

الریاض خصوصی رپورٹر 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے کراؤن پلازہ ہوٹل ریاض…
Read More
Total
0
Share