Reg: 12841587     

اداکار فیروز خان کی جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر سے ملاقات

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

فیروز خان نے جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک سے ملاقات کی اور انہیں خوب سراہا۔

فیروز خان کی عبدالملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خوشگوار موڈ میں سیلفی لے رہے ہیں۔

اداکار نے چین سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے عبدالملک سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ان کی شخصیت کی تعریف کی۔

فیروز نے متاثر کن لہجے میں کہا کہ پرامید مسکراہٹ کے ساتھ دلکش شخصیت والا یہ لڑکا کیا کمال کا ہے، مجھے ایسے لوگ بے حد پسند ہیں۔

اداکار نے عبدالملک سمیت ان جیسے دیگر لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں آپ سب افراد کے ساتھ ہیں۔


فیروز خان نے مشکلات میں گھرے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے لکھا کہ جیت، خواب، روشنی یہ سب آپ کے منتظر ہیں، جائیں انہیں حاصل کریں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر چین سے ڈگری لے کر جوس بیچنے والے کی کہانی وائرل ہوئی تھی جس کے بعد فیروز خان نے انہیں جاب کی آفر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خواجہ آصف کو رہا کر دیا گیا

Next Post

کانگریس کا مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس بحال کرنے کا مطالبہ

Related Posts
Total
0
Share