Reg: 12841587     

سام سنگ کے نئے فون میں کونسے خاص فیچرز شامل ہیں؟

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈرگراونڈ نیوز

اگر  آپ اپنے اسمارٹ فون کے بڑے سائز  کی وجہ سے پریشان ہیں تو  جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے  آپ کی اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے  نیا اسمارٹ  فون خریداری کے لیے آج  پیش کیا جائے گا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون  میں کون سے نئے فیچرز شامل ہیں؟

سام سنگ نے سیمسنگ گلیکسی زیڈ فلپ 3  اسمارٹ  فون متعارف کروایا ہے  جو سائز میں تو بڑا ہے لیکن اس کی فولڈ ہو جانے والی خصوصیت کی وجہ سے اسے با آسانی جیب میں  بھی رکھا جا سکتا ہے۔

اس موبائل کے  اسپیشل فیچرز

5G
فولڈایبل ڈسپلے
وائرلیس چارجنگ
ریورس وائرلیس چارجنگ
پندرہ واٹ فاسٹ چارجنگ

اس اسمارٹ فون کے 4 ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں  جبکہ یہ 7 رنگوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

اسمارٹ فون کی قیمت؟

گلیکسی زیڈ فلپ 3کی قیمت 1000 ڈالرز  (یعنی پاکستانی ایک لاکھ 66 ہزار روپے) رکھی گئی ہے  جس  میں آپ کو یہ اسمارٹ فون128 جی بی اسٹوریج اور8جی بی ریم فراہم کر رہا ہے۔

دوسو پینسٹھ جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم والا ماڈل آپ ایک ہزار  50  ڈالرز ( ایک لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) میں خرید سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 256 جی بی اسٹوریج اور 12 جی بی ریم والا اسمارٹ فون 1800 ڈالرز  (3 لاکھ پاکستانی روپے)  جبکہ اسی کا چوتھا ماڈل512 جی بی اسٹوریج اور 12جی بی والا اسمارٹ فون 1900 ڈالرز ( تقریباً 3 لاکھ16 ہزار  پاکستانی روپے) میں خریدا جا سکتا ہے۔

کیمرا

اگر ہم اس اسمارٹ فون کے کیمرے کی بات کریں تو اس میں 12 میگا پکسل وائڈ اور  12 میگا پکسل الٹرا وائڈ کیمرا دیا  گیا ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 10 میگا پکسل کا ہے۔

بیٹر ی

سیمسنگ گلیکسی زیڈ فلپ 3میں3300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے جس سے آپ اسمارٹ فون کو گھنٹوں تک بغیر جارچ کے استعمال کر سکتے ہیں۔

پروسیسر

سام سنگ کے اس نئے اسمارٹ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 888 کا پروسیسر لگایا گیا ہے۔

ڈسپلے سائز

سیمسنگ گلیکسی زیڈ فلپ 3میں فولڈایبل ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ صارف کو  3  طرح کی ڈسپلے اسکرین نظر آئیں گی۔ سب سے پہلے تو وہ مکمل  اسکرین جو   عام طور  پر موبائل کو استعمال کرتے  وقت  ہمارے  سامنے ہوتی ہے جس کا سائز 6.7 انچ ہے۔

سیمسنگ گلیکسی زیڈ فلپ 3 ویسے تو 27 اگست سے خریداری کیلئے پیش کیا جارہا ہے  مگر  صارفین کے لیے سام سنگ کمپنی نے پری آرڈر کی  سہولت 11اگست سے ہی فراہم کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی

Next Post

‏سمندرپارپاکستانیوں کیلئے نئے سکیم ، پلاٹ قابضین سے محفوظ

Related Posts
Total
0
Share