Reg: 12841587     

ماضی کی مقبول اداکارہ بیگم خورشید شاہد انتقال کرگئیں

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

لاہور: ماضی کی معروف صداکار اور  ٹیلی ویژن کی اداکارہ بیگم خورشید شاہد 95 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

بیگم خورشید کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار سلمان شاہد نے کی اور بتایا کہ والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ آج 4 بجے ڈیفنس فیز 2 ٹی بلاک میں اداکی جائے گی جبکہ ان کی تدفین فیز 7 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

خیال رہے بیگم خورشید شاہد نے فنی کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے 9 سال کی عمر میں بطور گلوکارہ اور اداکارہ کیا تھا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں زیر زبر پیش، انکل عرفی، کرن کہانی، پرچھائیاں اور دھند شامل ہیں۔

بیگم خورشید شاہد آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی عہدیدار بھی تھیں جنہیں 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا: وزیراعظم

Next Post

ساجد جاوید بر طانیہ کے نئے وزیر صحت مقرر

Related Posts
Total
0
Share