Reg: 12841587     

امریکا کو اڈے نا دینے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا: شاہ محمود

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو اڈے نا دینے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملات پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ذمہ داران کی ناصرف نشاندہی کی بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی، پاکستان کی عدلیہ اور انتظامیہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کے معاملات کو سلجھانے کے لیے جو کچھ کیا وہ ملکی مفاد میں کیا، چین، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔

امریکا کو فوجی اڈوں کی حوالگی سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا، ہم آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے وہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔

جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا عملی طور پر کام شروع ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رینٹل پاور کیس میں اہم پیشرفت، راجا پرویز کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

Next Post

’کورونا کی صورتحال پر مکمل قابو پانے میں تین سے چار سال لگیں گے‘

Related Posts

پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سالانہ انتخابات صحافی ممبران کا چوہدری عارف پندھیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

مانچسٹر(عارف چوہدری) برطانیہ میں کورونا لاک ڈاﺅن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد تنظیمات کی سرگرمیوں کی رونقیں…
Read More
Total
0
Share