Reg: 12841587     

ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کراچی میں خواتین ٹریفک اہلکار تعینات

مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز

ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو کراچی میں تعینات کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کو شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کیا گیا ہے، شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹرسائیکل سوار ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمے داری میٹروپول چوک سے ائیرپورٹ تک ہے اور ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کاکام آگاہی کی فراہمی اور ٹریفک پر نظر رکھنا ہے، خواتین اہلکار زیادہ تر موٹرسائیکل سوار افراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق خواتین اہلکاروں کو ابھی چالان کا اختیار بھی نہیں دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکا نے کبھی پاکستان میں فوجی اڈے نہیں مانگے: مغربی سفارتکار

Next Post

محبوب کی کسی اور سے شادی کا سن کر لڑکی روتی بلکتی شادی ہال پہنچ گئی

Related Posts
Total
0
Share