دبئی (خصوصی رپورٹ )
امارات نے بیرون ملک سے وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ پر آنے والوں کیلئے پیشگی اجازت کی شرط کو ختم کردیا ہے ۔
امارات ائرلائن کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ رکھنے والوں کو دبئی سفر کیلئے آئی سی اے یا پھر جی ڈی آرایف اے کی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں تاہم انہیں سفر کیلئے درکار دیگر شرائط کو پورا کرنا ہوگا ۔
جس میں 48 گھنٹے قبل کا پی سی آر منفی ٹیسٹ اور 6 گھنٹے قبل کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شامل ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق ٹرانزٹ مسافروں پر بھی ہوگا لیکن انہیں ان شرائط کو بھی پورا کرنا ہوگا جواس میں لاگو ہیں جہاں جارہے ہوں ۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی سفری ہدایات جلد ہی امارات ائرلائن کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردی جائیں گی۔ یاد رہے امارات نے تمام اقسام کے ویزوں پر پابندی اٹھالی ہے اور اس پر عملدرآمد 30 اگست سے شروع کیا گیا ہے۔