Reg: 12841587     

بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں مئیر راچڈیل کی چئیرئٹی کے لئے کرکٹ میچ ہوا جس میں ہائی کمیشن الیون اور مئیر راچڈیل الیون نے حصہ لیا

راچڈیل (عارف چودھری)

ہائی کمیشن الیون کی قیادت ہائی کمشنر معظم احمد خان اور ان کے ساتھ دوسرے کپتان قونصل جنرل طارق وزیر اور وائس کیپٹن کمرشل قونصل چودھری اختر تھے جبکہ مئیر الیون کی قیادت مئیر عاصم رشید کر رہے تھے۔

میچ کے ایمپائر انگلینڈ کے سابق ایمپائر جان ہیڈ تھے ۔بارش کی وجہ سے انڈور چھ چھ اوورز کے تین میچ کھیلے گئے ۔پہلا میچ مئیر الیون دوسرا میچ ہائ کمشن الیون نے جیتا اور تیسرا فائنل میچ مئیر الیون نے جیت کر ونر کپ حاصل کیاتمام کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دی گئیں۔

ممبر پارلیمنٹ افضل خان لارڈز واجد خان بزنس میں انیل مسرت اور نبیل مسرت مئیر ٹیم کا حصہ تھے اس موقع پر ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ ہم مئیر عاصم رشید کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج سب کو اکٹھا کیا اور میچ کروایا کمیونٹی کو اکٹھا کیا ایسا متواتر ہونا چاہئیے۔خاص طور پر طویل لاک ڈاؤن کے بعد موقع ملا ہے کہ ہم کمیونٹی کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں۔

مئیر کونسلر عاصم رشیدنے کہا کہ ہم ہائی کمشنر معظم احمد خان کو راچڈیل میں خوش آمدید کہتے ہیں وہ میئر چئیرٹی کی سپورٹ کر رہے ہیں کمیونٹی بھی انجوائے کر رہی ہے ،میچ اوپن گراؤنڈ میں ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے انڈور کروانا پڑا ۔مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ میچ کا بہت مزا آیا کمیونٹی کی بھی بہت بڑی تعداد موجود ہے بلکہ یہاں پاکستانوی ماحول ہے۔

میچ دیکھنے آئی ہوئی ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا میچ بہت اچھا تھا میں نے بہت انجوائے کیا میچ کا مقصد بہت اچھا ہے۔

اس موقع پر بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیات انیل مسرت اور نبیل مسرت نے کہا کہ یوکے کھل رہا ہے سب لوگ خوش ہیں کہ وہ اپنی نارمل زندگی کی طرف آرہے ہیں یہ میچ بھی اسے سلسلے کی ایک کڑی ہے ہم نے بہت انجوائے کیا کہ راچڈیل میں اتنی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی اکٹھی ہوئی ہے۔

ممبر پارلیمنٹ اور کشمیر پارلیمانی کمیٹی کی چئر پرسن ڈیبی ابراہام بھی خصوصی طور پر میچ دیکھنے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اولمپکس کھلاڑیوں کی آمدنی کتنی ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Next Post

الامارات کی پاکستان سے پروازوں کی معطلی میں 7 اگست تک توسیع

Related Posts
Total
0
Share