Reg: 12841587     

امارات میں ڈاکٹرز گولڈن اقامے کے لیے کون سی دستاویزات جمع کرائیں؟

دبئی (بیورو رپورٹ)

امارات نے ملک میں موجود تمام ڈاکٹروں سے گولڈن اقامے کی درخواستیں طلب کرلی امارات نے کووڈ۔19وبا کے دوران ڈاکٹروں کی قربانیوں، اعلی درجے کی فرض شناسی کے اعتراف میں انہیں اور ان کے اہلخانہ کو گولڈن اقامہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق اماراتی حکومت نے ٹوئٹرپراپنے سرکاری اکاؤنٹ پر وڈیو کلپ جاری کرکے گولڈن اقامے کی کارروائی کا طریقہ کار بیان کیا ہے۔ گولڈن اقامہ 10 سالہ ہوگا اس کی بنیاد پر غیر ملکی ڈاکٹر امارات میں رہنے اور روزگار کے مجاز ہوں گے۔ حکومت امارات کے مطابق گولڈن اقامے کے امیدواروں کو مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

پاسپورٹ
موثرمیڈیکل انشورنس پیکیج کی کاپی
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ پیشہ ورانہ اجازت نامہ

درخواستیں ابوظبی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور الفجیرۃ ریاستوں میں پیش کی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الامارات کی پاکستان سے پروازوں کی معطلی میں 7 اگست تک توسیع

Next Post

‘کافرہ’ جو مخالفت کے باوجود مسلمانوں کے دوش بہ دوش کھڑی تھی!

Related Posts
Total
0
Share