Reg: 12841587     

ایک فرد کے ویکسین لگوانے سے اہل خانہ کو کس حد تک کورونا سے تحفظ ملتا ہے؟

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈرگراونڈ نیوز

ماسکو: روسی طبی ماہر یفگینی تیماکوف کا کہنا ہے کہ گھر کے ایک فرد کے ویکسین لگانے سے اہل خانہ پر وبا کے حملوں کا خطرہ 3 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں انفیکشن بیماریوں کے ماہر یفگینی تیماکوف نے بتایا کہ اگر گھر میں کوئی ایک شخص وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکا ہو تو اس کے اہل خانہ کو بھی قابل قدر حد تک کورونا سے حفاظت ملتی ہے، ایک فرد ویکسین لگواکر اہلخانہ کو خطرہ 3 گنا کم کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایگ گھرانے کا 1 فرد کو اگر مکمل ویکسین لگ چکی ہے تو اس کے خاندان کے باقی ماندہ افراد کو کووڈ 19 سے لاحق خطرات تین گنا کم رہ جاتے ہیں۔

یفگینی نے کہا کہ یہ معاملہ اہم ہے کہ ویکسین لگوانے والے اس وائرس کو منتقل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں لیکن اسکی شرح غیر ویکسین شدہ فرد سے بہت کم ہے، ویکسین لگنے سے وائرس کے فعال ہونے کی استعداد گھٹ جاتی ہے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں روسی وزیر صحت میخائل موراشکو نے کہا تھا کہ ویکسین لگوانے والے صرف اڑھائی فیصد افراد کو یہ وائرس لاحق ہوتا ہے اور ایسے مریضوں میں سے 95 فیصد کو اسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس میں 35 ملین افراد کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین دی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وہ ملک جہاں مُردوں کو دفنایا نہیں جاتا، اہل خانہ لاشوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں (حیران کن تصاویر اور حقیقت)

Next Post

کرنسی نوٹوں سے کرونا وائرس پھیلنے میں کتنی سچائی؟

Related Posts
Total
0
Share