Reg: 12841587     

امریکی صدر کا افغان رہنماؤں پر طالبان کیخلاف متحد ہوکر لڑنے پر زور

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔

صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے کو ممکنہ خطرات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں بنیادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو ہمارے لیے اہم ہیں، پرتشدد واقعات طالبان کے معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور طالبان دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر  دور  تک پہنچ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چمن: پاک افغان سرحد بابِ دوستی کو کھول دیا گیا

Next Post

سمندر پار پاسکتانیوں نے ملک ڈالرز کے انبار لگا دیئے

Related Posts

جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں انسانی حقوق پر بحث

اسلام آباد /لندن (عارف چودھری) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین…
Read More
Total
0
Share