Reg: 12841587     

برطانیہ : اولڈھم کی ممتاز مذہبی سماجی شخصیت حاجی بشیر احمد کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

اولڈھم(عارف چوہدری )

بر طانیہ کے شہر اولڈھم کی ممتاز مزہبی سماجی شخصیت اور اولڈھم کے بڑے دینی ادارے اور نگینہ جامع مسجد اولڈھم کے چئیرمین حاجی بشیر احمد جن کی گزشتہ روز اچانک وفات ہو گئی تھی۔ان کی نمازہ جنازہ مقامی گراؤنڈ میں بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے پڑھائی اور ان کو اولڈھم کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سماجی و مذہبی شخصیت حاجی بشیر احمد (مرحوم) اولڈھم کی سماجی اور سینئر صحافی فیاض بشیر اور سماجی و مزہبی شخصیت اعجاز بشیر کے والد اور سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن کے ماموں تھے۔

نمازہ جنازہ میں مسلم کانفرنس یو کے یورپ بورڈ کے چئیرمین چودھری بشیر رٹوی،ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسلر عدالت علی ،مسلم لیگ ق لیگ بر طانیہ کے نائب صدر رضوان ہاشمی ، اولڈھم کونسل کے کونسلرز محمد الیاس،شاہد مشتاق ،ڈاکٹر زاہد چوہان،سابق مئیر کونسلر جاوید اقبال ، سابق مئیر کونسلر فدا ھسین ، سنئیر صحافیوں اسحاق چوہدری ، محبوب الٰہی بٹ ،راجہ واجد خان اعتزاز عاصم ، نعیم چوہان ، پرویز چوہدری، عارف پندھیر اور اولڈھم کی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حاجی بشیر احمد کی وفات پر ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان،لارڈ واجد خان، مئیر راچڈیل عاصم رشید پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکر ٹری چودھری محمد اختر،سلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر کے صدر راجہ سجاد حسین،پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار ،سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ اور کاروباری سیاسی سماجی انٹرنیشنل شخصیت چودھری خالد نے فیاض بشیر اور اعجاز بشیر سے دلی دکھ کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

افغانستان سے آنیوالے پاکستانی مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کے بغیر فضائی سفر کی اجازت

Next Post

امریکا نے افغان فوج کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

Related Posts
Total
0
Share