Reg: 12841587     

قلعہ دیدارسنگھ: ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد اسلم تقدیر الہی سے وفات پاگئے

مانچسٹر (عارف چوہدری )

قلعہ دیدار سنگھ کی ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد اسلم انتقال کر گئے ۔وہ حاجی اکرم اور محمد یونس کے بھائی سینئر صحافی عاصم سلطان کاروباری شخصیت عامر سلطان،ڈاکٹر عثمان ،عاطف سلطان ،علی اسلم اور ایڈوکیٹ ابوبکر اسلم کے والد تھے۔

ان کی ناگہانی وفات پر بر طانیہ کے سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سرپرست اعلی محمد اسحاق عزیز ،صدر رانا امتیاز احمد، سابق کونسلر ضرار افضل ملک ،فواد افضل ملک ،امان الہی شیخ سینئر صحافی ملک سہیل انجم،عبدالرحمان عزیز ،کاروباری شخصیت ذولفقار علی چوہان ، فرانس کی کاروباری شخصیت جاوید طارق ،شیخ طاہر انجم ،راچڈیل کونسل کے مئیر عاصم رشید اراکین برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،ٹونی لائیڈ ،برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان ،اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کے سابق چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک ،سولیسٹر رانا ضیا السلام ،بیرسٹر عابد حسین،پریس کلب آف پاکستان برطانیہ کے چیئرمین شیخ اعجاز افضل دیگر اراکین و عہدیداران نے اہل خانہ سے دلی دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم نصیب کرے اور پسماندگان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے۔ (آمین ثم آمین)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مصباح کو کورونا ہوگیا، جمیکا سے وطن واپسی رک گئی

Next Post

پاکستان سے وزٹ ویزہ ہولڈرز کو امارات آنے کی اجازت مل گئی

Related Posts
Total
0
Share