Reg: 12841587     

سیالکوٹ: سسرالیوں کے رویے سے تنگ خاتون کی پنکھے سے لٹک کر مبینہ خودکشی

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

سیالکوٹ میں ایک خاتون نے سسرالیوں کے رویے سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ساہو والا میں ایک گھر سے خاتون کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی، خاتون کے سسرالیوں نے بتایا کہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔

دوسری جانب مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کے والد کی جانب سے سسرال والوں پر تشدد اور بیٹی کے قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے والد نے پولیس کو  بتایا کہ ان کی  بیٹی کی5 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی اور اس کا شوہر بیرون ملک ہے۔

بعد ازاں پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں بیٹی کی ساس، دیور  اور  نند کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: ٹرک کی ٹکر سے پنکچر کی دکان پر کام کرتے ہوئے 2 نوجوان جاں بحق

Next Post

پاکستان میں کورونا سے مزید 101 اموات، 3559 نئے کیسز بھی رپورٹ

Related Posts
Total
0
Share