Reg: 12841587     

پاکستان میں کورونا سے مزید 101 اموات، 3559 نئے کیسز بھی رپورٹ

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 101 افراد انتقال کر گئے اور 3559 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3559 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 101 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.63 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 63 ہزار 688 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4140 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 898 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93901 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیالکوٹ: سسرالیوں کے رویے سے تنگ خاتون کی پنکھے سے لٹک کر مبینہ خودکشی

Next Post

’امید ہے طالبان نمائندہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے‘

Related Posts

کاروباری شخصیت اور ڈیم وے کے ڈائریکٹر ندیم مغل اورڈیم وےی بانی نوشین مغل کی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقعہ پر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر چودھری بھی موجود تھے

مانچسٹر (عارف چودھری) گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیات ندیم مغل اور نوشین مغل نے پاکستانی قونصل جنرل طارق…
Read More
Total
0
Share