Reg: 12841587     

بر طانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت عورتوں کے حقوق کی علمبردار در شہسوار دادا اپنے خالق حقیقی کے پاس چلی گئی

مانچسٹر (عارف چودھری )

بر طانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت عورتوں کے حقوق کی علمبردار در شہسوار دادا اپنے خالق حقیقی کے پاس چلی گئی

انا للہ وانا الیہ راجعون
نمازہ جنازہ میں بر طانیہ کی کاروباری سماجی سیاسی شخصیات اور کمیونٹی کی بھاری اکثریت نے شرکت کی مانچسٹر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین کی زندگی عطا کرتا ہے موت کا اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے بر طانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت در شہوار دادا جو دنیا بھر کی خواتین کو درپیش مسائل کو حل کروانے میں ھمیشہ اپنا اہم کردار ادا کرتی تھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی

مر حومہ پاکستان بر طانیہ کی مشہور کاروباری شخصیت نعیم دادا کی اہلیہ تھیں وہ اپواء کی بانی رکن اور جوائنٹ سیکرٹری تھی -انتہائ خوش اخلاق سادہ طبیعت کی مالکہ تھیں وہ کئ سال بر طانیہ کے محکمہ تعلیم میں اپنے فرائض انجام دیتی رہی انکی وفات پر بر طانیہ کے پراپرٹی ٹائیکوُن انیل مسرت،نبیل مسرت ،ممبر پارلیمنٹ افضل خان ،لارڈ واجد خان ،مئیر راچڈیل عاصم رشید ،ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون ،ممبر بر طانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طاروق وزیر مسز طارق وزیر ، پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ کے صدر عڑف چودھری چئیرمین اعجاز افضل شیخ، سیکرٹری فنانس صابرہ ناہید چودھری پاکستان ،لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے چئیر پرسن بیرسٹر امجد ملک نے امین دادا اور انکے اہل خانہ سے دلی دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم نصیب کرے اور پسماندگان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین ثم آمین

اُن کے قل شریف کی دعائیہ تقریب بروز اتوار گیارہ سے ایک بجے تک وکٹوریہ پارک جامع مسجد مانچسٹر میں ھو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’امید ہے طالبان نمائندہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے‘

Next Post

پاکستان میں بوسٹر خوراک کی قیمت 1270 روپے مقرر

Related Posts
Total
0
Share