Reg: 12841587     

’القاعدہ جلد ایک حملہ کرے گا‘، امریکا نے خدشے کا اظہار کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

امریکا نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے  امریکا پر جلد حملے کے خدشے کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکا کی  ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ  القاعدہ جلد امریکا پرایک حملہ کرے گا۔ 

 ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ  افغانستان پر طالبان کےقبضےکےبعد القاعدہ کاخطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکا پر حملےکی صلاحیت حاصل کرنےمیں ایک سےدوسال لگیں گے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنےکی امریکی صلاحیت کم ہوگئی ہے، دوبارہ رسائی کےلیے راستے تلاش کررہےہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اےڈیوڈ کوہن نے بھی  دہشت گردی کےخطرات بڑھنےکااشارہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کےعلاوہ داعش خراساں بھی حملےکرسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

طالبان کے سخت ترین حریف عبدالرشید دوستم کے پرتعیش محل میں جنگجوؤں کے ڈیرے

Next Post

روسی عدالت نے فیس بک اور ٹوئٹر پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

Related Posts

دبئی میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما امیدوار پی پی40 پسرور چوہدری عبد الکریم باجوہ کی طرف سے اپنے آفس میں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں شاندار کامیابی پر دبئی میں کیک کاٹا گیا

دبئی(بیورورپورٹ) دبئی میں پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما امیدوار پی پی40 پسرور چوہدری عبد الکریم باجوہ کی طرف…
Read More
Total
0
Share