Reg: 12841587     

ولی عہدابوظبی سے پاکستانی آرمی چیف کی ملاقات

دبئی (خصوصی رپورٹ)

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں اماراتی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات جمعرات کو ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف اور ابوظبی کے ولی عہد نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے اعلٰی سطح کے وفود کے تبادلے معمول کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا عرس بڑی شان و شوکت سے منایا گیا

Next Post

پاکستان ۔۔ اک پوشیدہ خزانہ ۔۔ ایکسپو2020 دبئی کا پاکستان پویلین

Related Posts

مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں انکے چیمبر میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے شہباز کسانہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن…
Read More
Total
0
Share