Reg: 12841587     

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے روچڈیل کے مئیر کی چیریٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا

راچڈیل (عارف چودھری)

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے بر طانیہ کے شہر روچڈیل میں کیسل میر کمیونٹی میں پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن جسکا قیام 1960 میں ہوا تھا، اس کے روح رواں حافظ عبدالمالک اور بانی رکن کمیونٹی لیڈر چودھری غلام الرسول شہزاد اور ورلڈ وائد کے ایم ڈی محمد زاہد کے تعاون سے روچڈیل کے مئیر کی چیریٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے کیسل میر کمیونٹی ہال میں ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا۔

جس میں مقامی کونسلرز کاروباری سماجی شخصیات اور پاکستانی کشمیریوں کی فیملیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد ،کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد ،ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت، لیڈر آف راچڈیل کونسل انیل احمد، سماجی مزہبی شخصیت محمد سرور چشتی،صدرہ بٹ ، حافظ عبدالمالک ،نمبردار چودھری محمود ، چودھری غلام الرسول شہزاد، تصور لودھیشامل تھے ۔

ممتاز کمیونٹی و مزہبی شخصیت محمد سرور چشتی نے ملی نغمات سنا کر لوگوں کے دل جیت لئے ۔اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد کا کہنا تھا کہ چئیرٹی تقریب میں ہم نے مئیر چئیرئٹی اپیل کے لئے رقم جمع کی ہھے تاکہ ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے خرچ کی جا سکے میں آج کی تقریب میں کمیونٹی کی تقریب میں اور چئیرٹی میں مدد کرنے پر شکر گزار ہوں ۔

مئیر کنسورٹ سلطان علی کا کہنا تھا کہ ہم آج کا چئیرٹی ڈنر کرنے پر منتظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے چئیرٹی اپیل میں رقم اکٹھے کر نے میں مدد کی -چودھری غلامالرسول شہزاد نے کہا کہ راچڈیل کمیونٹی کی آج مئیر ڈنر میں شرکت بتا رہی ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑہ چڑ ھ کے حصہ لیتے ہیں ۔

سماجی سیاسی شخصیت عافیہ شاہ اور کونسلر آئضہ ،صدرہ بٹ نے کہا آج کیسل میر ہال میں لوگوں نے اپنی فیملیوں کے ساتھ شرکت کی اور یہاں سب نے انجوائے کیا کیونکہ یہاں سب کے لئے تفریح کے مواقع تھے۔

راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر علی عدالت نے کہا کہ راچڈیل میں موجود پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی ہمیشہ فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں مئیر چئیرٹی کے فنڈز مختلف چئیرٹیوں میں تقسیم ہوگی ہم امید کرتے ہیں کہ ہم تمام اوورسیز کشمیری پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے اور وہاں پر جمہوریت مضبوطہونی چاہئے۔

پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے صدر اور میزبان چودھری اعتزاز عاصم نے مئیر ڈنر پر لوکل کمیونٹی کی بھر پور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہی کہ راچڈیل کی کمیونٹی ایسے ہی متحد یوکر راچڈیل کی ترقی میں ایم کردار ادا کرے گی۔

راچڈیل کی کونسل کے مئیر کی چئیرٹی اپیل میں مقامی کمیونٹی کی جانب سے دل کھول کر مالی امداد کا جزبہ قابل رشک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق چیئرمین بلدیہ جہلم اور سینئر مسلم لیگی ساتھی سعید اللہ مدبر نے چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔

Next Post

سیالکوٹ تھانہ صدر ڈسکہ میں 21 سالہ لڑکی زنیرہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔

Related Posts

ملٹہم کرکٹ کلب ہڈرز فیلڈ میں  پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں چھ اوورز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا ۔ فائنل میچ نللا شاہین اور کشمیر بچر کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ جو کشمیر بچر نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا

ہیڈرزفیلڈ رپورٹ۔ عارف چودھری ملٹہم کرکٹ کلب ہڈرز فیلڈ(Hudersfield ) کی خوبصورت گراؤنڈ میں نوجوان کرکٹر پرویز تنویر …
Read More
Total
0
Share