ریاض (خصوصی رپورٹ)
سعودی ماہرفلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ مملکت میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کومتوقع ہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق قصیم یونیورسٹی کے شعبے فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ فلکیاتی مطالعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔ ماہرفلکیات نے مزید کہا کہ شعبان کی 29 تارریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی ولادت ہوگی جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی ولادت ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔
ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے اگر فضا آبریا غبار آلود ہوگی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔ فلکیات کے مطالعے سے یہ بات بھی کہی جاسکتی ہے کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جبکہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کودکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر2 مئی کو ہوگی۔
سعودی عرب کے علاوہ خلیج کی دیگر ریاستوں ، یواے ای ، بحرین ، کویت اور قطر میں بھی انہی ایام میں رمضان المبارک اور عید الفطر متوقع ہے ۔