Reg: 12841587     

امریکہ کا روس پر برآمدات سمیت متعدد شعبوں میں پابندیوں کا اعلان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر برآمدات سمیت متعدد شعبوں میں پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ نے روس پر برآمدات سمیت متعدد شعبوں میں پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ امریکہ پہلے ہی روسی عزائم سے دنیا کو آگاہ کر چکا تھا۔ ڈالر اور جاپانی ین میں روسی تجارت محدود کریں گے۔

جوبائیڈن نے روسی اشرافیہ اور ان کے خاندانوں پر بھی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کے بعد روس کی امپورٹس بھی متاثرہوں گی۔

امریکی صدر نے جرمنی میں مزید فوجی بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کمپنیاں بحران سے فائدہ اٹھا کر قیمتیں نہ بڑھائیں۔ دنیا میں تیل اور گیس سپلائی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نے سائبر حملہ کیا تو جوابی اقدام کریں گے۔ اگلے چند ہفتے اور ماہ یوکرین کے لیے مشکل ہیں۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آنے والے دن، ہفتے اور مہینے یوکرین کی عوام کے لیے مشکل ہوں گے۔ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے عوام کو نہ بھولنے والے دکھ سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام کو آزدی کے 30 سال یاد ہیں اور یوکرین کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید25 اموات

Next Post

وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share