Reg: 12841587     

آرمی چیف کا تربت کا دورہ، سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے شہر تربت کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا جس میں انہیں  سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہاتے ہوئے قامی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور ہونہار ہیں، بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جامع قومی کوشش سے بلوچستان کی حقیقی صلاحیت سامنے لائی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تربت میں یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات نے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی، ماسک اختیاری ، کرونا پابندیاں مزید نرم

Next Post

اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافےکی منظوری دے دی

Related Posts

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 22 جون 2021 کو ہائی کمیشن میں مسٹر ظہیر بریوی کی سربراہی میں برطانوی فلسطینی / مسلم کمیونٹیز کے رہنماؤں کا ایک وفد سے ملاقات کی

لندن سے (عارف چوہدری) برطانیہ میں فلسطین فورم کی جانب سے ، وفد نے فلسطین کے مقصد کے…
Read More

فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

مانچسٹر(عارف چودھری) فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ…
Read More
Total
0
Share