مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان سے بیرونی سازش کے ثبوت لانے کا مطالبہ کر دیا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول بھٹو نے سکھر، شکارپور اورگڑھی خدابخش سمیت دیگر مقامات پر خطاب کیا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ بیرونی سازش تھی تو عمران خان نے اپنی حکومت کیوں ختم کی؟
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ عمران خان عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرنے سے بھاگ گئے اور بھاگتے بھاگتے آئین توڑ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ عدلیہ کو آئین کے تحت فیصلہ کرنا ہوگا اور پارلیمان پر لگا داغ دھونا ہوگا۔