راچڈیل(عارف چوہدری)
مسلم لیگ ن ہالینڈ کے وفد نے چیئرمین طاہر شاہ اقرارکی قیادت میں چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز & اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک کے راچڈیل آفس کا دورہ کیا۔
صدر جماعت پرویز سندھیلہ،نائب صدر جاوید بٹ، سیکرٹری جنرل فیصل منظور بھی انکے ہمراہ تھے۔
وفد نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کی اور بیرسٹر امجد ملک کی انٹرنیشنل پلیٹ فارم سے کاوشوں کو سراہا۔
وفد نے مسلم لیگ لیڈرشپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد حق نمائیندگی سرمایہ کاری اور اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جائزہ بھی لیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو راچڈیل میں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ تنظیم نو کے بعد ہالینڈ سے سینئر جونئیر پر مشتمل ایک بہترین ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
اسحق ڈار صاحب اس میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور قیادت کو اوورسیز کے معاملات میں گہری دلچسپی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک پاکستان کے سفیر سمجھتے ہیں۔
وفد نے قیادت کے ولولے اور جوش و خروش کو سراہا اور ملک کی سربلندی اور جماعت کی فلاح کیلئے ملکر کام کرنے کا وعدہ کیا۔
صدر اور جنرل سیکرٹری نے جماعت کے معاملات پر پراگریس رپورٹ بھی پیش کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے صدر انٹرنیشنل افئیرز کی ہدایات بھی ان تک پہنچائیں۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کی خوب خاطر تواضع کی اور انکو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی۔