Reg: 12841587     

عمران خان کی پمز آمد، شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز)  پہنچے تاہم انہیں شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

عمران خان کی آمد کے موقع پر پمز اسپتال میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی اورسابق وزیراعظم کارڈیالوجی وارڈ کے باہر ملاقات کیلئے اپنی گاڑی میں ہی انتظار کرتے رہے۔

تاہم پولیس کی جانب سے انہیں شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور عدالت سے اجازت حاصل کرنے کا کہا گیا۔

عمران خان نے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد میڈیا سے مختصر بات کی اور واپس روانہ ہوگئے۔ اس دوران کارڈیالوجی وارڈ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں اور اسپتال پراضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام یا کوئی بھی شخص ملاقات کی کوشش کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا نہ کرے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے اسپتال میں سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے، ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق کسی بھی لا اینڈ آرڈرکی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیالکوٹ تھانہ صدر ڈسکہ میں 21 سالہ لڑکی زنیرہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔

Next Post

پولیو سیالکوٹ بھی پہنچ گیا، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق

Related Posts
Total
0
Share