Reg: 12841587     

آشٹن:جامعۃ النور مسجد میں محفل ذکر و فکر کا انعقادکیا گیا

لندن(عارف چوہدری)

جامعتہ النور مسجد آشٹن میں جمعتہ الکریم کے بابرکت دن محفل ذکر و فکر کا انعقاد ہوا ممتاز عالم دین مولانا صوفی نور محمد اور نوجوان امام مولانا قاری شہباز نے قرآن کریم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی،آشٹن کی ممتاز کاروباری و مزہبی شخصیت ، راجہ واجد ظہور -شیخ محمد ریاض -سعید بھٹی کے علاوہ  نوجوانوں کی بڑی تعداد ایمان افروز و روح پرور محفل میں شریک ہوئ۔اس موقع پر مولانا صوفی نور محمد کا کہنا تھا کہ روحانی ذکر و فکر کی محفل کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو قرآن کریم کی تعلیمات سے آگاہی دینا ہے بزرگوں کی دعاؤں سے سلسلہ چل رہا ہے اور قبلہ عالم کا  فیض ہے کہ ذکر و فکر کی محفل کا انعقاد تواتر سے ہوتا ہے ۔

نوجوان امام مسجد مولانا قاری شہباز کا کہنا تھا کہ جامعتہ النور میں باقاعدگی سے قرآن کریم کا درس دیکر دین کی روشنی کو پھیلایا جاتا ہے نوجوان نسل کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند بات ہے ۔ کاروباری مزہبی شخصیت راجہ واجد ظہور نے کہا کہ روحانی محفل میں قرآن کریم کی تعلیمات بیان کرنا اور نوجوان نسل کی شرکت روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس سلسلہ کا انعقاد تواتر سے ہو رہا ہے اور جاری رہے گا ۔ مولانا نور محمد نے دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور پر فلسطین اور کشمیر میں مظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کرائی

جامعتہ النور مسجد آشٹن میں نوجوان نسل کو قرآن کریم کی تعلیمات سے آگاہی دینا اور انہیں دین اسلام کی تبلیغ کرنے کا درس دینا روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

معروف پنجابی شاعر محمد علی فضل کی کتاب مٹی ہیٹھ تماشا کی رونمائی تقریب لاہور کے الحمرا ہال میں منعقدہوئی

Next Post

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن

Related Posts
Total
0
Share